وزیراعظم کی پی ایس 59 بدین کے ضمنی انتخاب میں کامیاب امیدوار اسماعیل راہو کو مبارکباد ، نیک خواہشات کا اظہار

بدھ 16 مارچ 2016 19:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے اسماعیل راہو کو پی ایس 59 بدین سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو وزیراعظم نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسماعیل راہو کو ٹیلی فون کیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے اسماعیل راہو کو پی ایس 59بدین سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :