صدر مملکت کی پشاور بم دھماکے کی مذمت ، شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت

بزدلانہ کارروائیوں سے حکومت ،عوام کا دہشت گردی کیخلاف عزم کمزور نہیں کیا جاسکتا، ممنون حسین

بدھ 16 مارچ 2016 20:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے پشاور بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے لیے ایصال ثواب کی دعا کی اور ان کے لواحقین سے تعزیت بھی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گرد ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے حکومت اور عوام کا دہشت گردی کے خلاف عزم کمزور نہیں کر سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا۔