برسلزمیں دوسرے روز بھی سیکورٹی ہائی الرٹ،پیرس کے حملہ آوروں کی تلاش جاری

بدھ 16 مارچ 2016 20:11

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء) پیرس حملوں میں ملوث مشتبہ افرادکی تلاش میں بیلجیم کے شہر برسلز میں دوسرے روز بھی چھاپے مارے گئے اورسکیورٹی ہائی الرٹ رہی،میڈیارپورٹس کے مطابق پولیس پیرس حملوں میں ملوث مشتبہ افراد کی تلاش میں چھاپے مارنے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز بیلجیم کے ایک نواحی علاقے میں پولیس اور عسکریت پسندوں کے مابین اس وقت فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا تھا، جب پولیس نے برسلز کے ایک نواحی علاقے میں چھاپہ مارا تھا۔ اس کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک جبکہ چار پولیس اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔ پولیس کے مطابق کم ازکم دو حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جن کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :