تعز میں خوراک کے ساتھ فوجی ساز وسامان روانہ،حملوں میں 22حوثی ہلاک
تعز کا محاصرہ توڑنے کے بعد عدن اور تعز اور صنعاء اور تعز کے درمیان اب گورنری کے راستے رابطہ سڑکیں بحال کر دی گئیں،یمنی حکام
بدھ 16 مارچ 2016 20:11
صنعاء(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء) یمن کے جنگ زدہ شہر تعز میں متاثرہ شہریوں کے لیے خوراک اور امدادی سامان کے ساتھ ساتھ بھاری مقدار میں فوجی ساز وسامان کی کھیپ بھی پہنچا دی گئی ہے جسے حکومتی فوج اور اس کی حامی ملیشیا باغیوں کے خلاف لڑائی میں استعمال کر سکے گی۔یمن کے ایک باوثوق ذریعے نے عرب ٹی وی کو بتایا کہ عرب اتحادی ممالک کی جانب سے تعز میں مزید فوجی ساز و سامان ارسال کیا گیا ہے تاکہ شہر کے مشرقی علاقوں الحوبان اور الجند سمیت دیگر مقامات پر لڑائی کے دوران حکومتی فورسز کی مدد کی جا سکے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تعز کا محاصرہ توڑنے کے بعد عدن اور تعز اور صنعاء اور تعز کے درمیان اب گورنری کے راستے رابطہ سڑکیں بحال کر دی گئی ہیں۔(جاری ہے)
ادھر تعز شہر کے مشرقی حصے میں شاہراہ 60 پرحکومتی فوج اور باغیوں کے درمیان گھمسان کی جنگ کی اطلاعات ہیں۔ مشرقی تعز میں جہاں یمن کی فوج زمینی پیش قدمی کر رہی ہے عرب اتحادی طیاروں کے ذریعے بھی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی ہے۔
گذشتہ روز مشرقی تعز میں تبی السلاسل، قصر الشعب، المتکامل اور صالہ ڈاریکٹوریٹ کے مقامات پر باغیوں کے ٹھکانوں پر عرب اتحادی طیاروں نے بمباری کر کے دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا ۔ادھر تعز کے ساحلی علاقے ذباب میں باغیوں نے گھی اور صابن کی فیکٹریوں پر گولہ باری کر کے انہیں تباہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق حکومتی فوج نے الوازعیہ کے علاقے سے حوثی ملیشیا اور منحرف صدر علی عبداﷲ صالح کی وفاداروں کو نکال باہر کرتے ہوئے اس کا کنٹرول سنھبال لیا ہے۔یمن کے فوجی ذرائع کے مطابق فوج اور مزاحمت کار تعز کے مغربی علاقے الربت میں تعز اور الحدیدہ شاہراہ پرپیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس دوران انہیں عرب اتحادی طیاروں کی معاونت بھی حاصل ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹ میں افغانستان کی تباہ کن معیشت کے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
-
ٹرمپ پر2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام
-
مالدیپ انتخابات، چین کی حامی جماعت کی بھاری اکثریت سے جیت
-
مودی پر الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کا الزام
-
مسجد اقصی میں یہودیوں کی قربانی کی رسم کی ادائیگی
-
اروند کیجریوال کو جیل میں انسولین دے دی گئی
-
دنیا کے بہترین شوہر نے تحفے میں بیوی کو آدھی حکمرانی دیدی
-
سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم
-
سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا
-
غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا
-
میلان میں رات 12 بجے کے بعد آئس کریم پر پابندی کا فیصلہ
-
ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.