سات فوجی بیٹوں کی ماں کی ابو ظہبی کے ولی عہد سے ملاقات
آٹھواں بیٹا بھی فوج میں جائیگا ،اماراتی ماں کا اصرار،ولی عہد نے خراج تحسین پیش کیا
بدھ 16 مارچ 2016 20:14
ابوظبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء) ابوظبی کے ولی عہد اور مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈر الشیخ محمد بن زاید نے فوج میں سروس کرنے والے سات بیٹوں کی ماں سے ملاقات کی ،اوراپنے آٹھویں بیٹے کو بھی فوج میں بھرتی کرنے کا وعدہ کیا،متحدہ عرب مارات کی ویب سائٹ کے مطابق آمنہ سالم المراشدہ نامی خاتون کے سات فوجی بیٹوں میں سے اس وقت چھ یمن میں اور ساتواں صومالیہ میں اپنے قومی فریضے کی انجام دہی میں مصروف ہیں۔
ماں کی خواہش پر آٹھویں بیٹے نے بھی اپنے بھائیوں کے نقش قدم پر چلنے کیلئے یمن میں اماراتی افواج میں شمولیت کے سلسلے میں درخواست دی تاہم پہلے ہی اس خاندان کے افراد کی ایک بڑی تعداد کے فوج سے منسلک ہونے کی وجہ سے حکام نے مذکورہ نوجوان کی درخواست مسترد کردی تاکہ وہ گھریلو امور اور اپنی سن رسیدہ ماں کا خیال رکھ سکے۔(جاری ہے)
بیٹے کی درخواست مسترد ہونے پر ماں نے خود جا کر درخواست قبول کیے جانے کا مطالبہ کیا تاہم جنرل کمان نے اظہار تشکر کے ساتھ درخواست قبول کرنے سے انکار کردیا۔
اماراتی ماں نے باور کرا دیا کہ وہ اب الشیخ محمد بن زاید سے خود رابطہ کرے گی جس پر معاملے کو آگے پہنچانا ناگزیر ہوگیا۔ قصہ ابوظبی کے ولی عہد تک پہنچا تو وہ فورا شارقہ کی امارت روانہ ہوگئے جہاں انہوں نے مرحوم حمید النہم کی بیوہ سے ملاقات کی اور حب الوطنی کا عظیم سبق پیش کرنے پر خاتون کو خراج تحسین پیش کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹ میں افغانستان کی تباہ کن معیشت کے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
-
ٹرمپ پر2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام
-
مالدیپ انتخابات، چین کی حامی جماعت کی بھاری اکثریت سے جیت
-
مودی پر الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کا الزام
-
مسجد اقصی میں یہودیوں کی قربانی کی رسم کی ادائیگی
-
اروند کیجریوال کو جیل میں انسولین دے دی گئی
-
دنیا کے بہترین شوہر نے تحفے میں بیوی کو آدھی حکمرانی دیدی
-
سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم
-
سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا
-
غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا
-
میلان میں رات 12 بجے کے بعد آئس کریم پر پابندی کا فیصلہ
-
ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.