وفاقی دارالحکومت میں رہائش پذیر تمام غیر ملکیوں نے اپنے کوائف جمع کروا دئیے،ترجمان وزارت داخلہ

بدھ 16 مارچ 2016 20:18

وفاقی دارالحکومت میں رہائش پذیر تمام غیر ملکیوں نے اپنے کوائف جمع کروا ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے حکم پر وفاقی دارالحکومت میں رہائش پذیر تمام غیر ملکیوں نے اپنے کوائف جمع کروا دئیے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وفاقی وزیر ِداخلہ چوہدری نثار کے سخت حکم کے بعد سالہا سال سے اپنی رہائش گاہوں کے کوائف نہ دینے والے تمام غیر ملکیوں نے اسلام آباد پولیس کو اپنے کوائف جمع کروا دئیے ہیں، و زیر داخلہ چوہدری نثار نے گزشتہ روز اعلیٰ سطحی اجلاس میں ان غیر ملکیوں کو اپنی 303رہائشگاہوں کے کوائف 24گھنٹوں میں پولیس کو دینے کی ڈیڈ لائن دی تھی اور کوائف جمع نہ کروانے کی صورت میں غیر ملکیوں کے گھروں کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا مگر حتمی وقت سے 2 گھنٹے پہلے غیر ملکی رہائشیوں نے جن میں اکثریت سفارت کار وں پر مشتمل ہے نے اسلام آباد پولیس کو اپنے کوائف مہیا کر د ئیے۔

واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت کی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے گذشتہ ڈیڑھ سال سے وزارتِ داخلہ اسلام آباد میں رہائش پذیر لوگوں کے کوائف جمع کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :