Live Updates

کاروباری طبقہ ایرانی صدر کا پرتپاک خیرمقدم کرے گا :عبدالباسط

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 16 مارچ 2016 20:20

لاہور ٰٓٓٗ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 16 مارچ۔2015ء ) ․ پنجاب سرمایہ کاری بورڈ اینڈ ٹریڈ کے چیئرمین عبدالباسط نے کہا ہے کہ پاکستان کا کاروباری طبقہ ایران کے صدرحسن روحانی کے دورہ پاکستان کا پرتپاک خیرمقدم کرے گا اور چاہے گاکہ اس موقع پر دونوں ملکوں کے مابین سرمایہ کاری اور تجارتی حجم بڑھانے کے لیے فراخدلانہ سمجھوتوں کے ذریعے برادرانہ تعلقات میں حقیقی گرم جوشی پیدا کی جائے ․ یہاں ایک خیرمقدمی بیان میں انہوں نے بتایا ہے کہ ان کے دورہ ایران کے موقع پر ایران کے اعلی حکام اور بزنس کمیونٹی کے رہنماوں نے خیرسگالی کے حوصلہ افزا جذبات کا احساس دیا ․ انہوں نے کہا کہ دونوں ملک باہمی تجارت بڑھانے کے لیے بے تاب تھے تاہم ایران پر عاید عالمی پابندیاں آڑ ے آ رہی تھیں ․انہوں نے ایران کی طرف سے پاکستان کے لیے تین ہزار میگا واٹ بجلی کی فراہمی کی پیشکش کو حوصلہ افزا قرار دیا اور توقع کی ہے کہ اس کی ترسیل پر اٹھنے والے اخراجات قابل برداشت بنانے بارے ایران ضرور سوچ بچار کرے گا تاکہ ایران کی بجلی پاکستانی صنعت اور عوام کے لیے ناقابل برداشت بوجھ نہ بنے ․عبدالباسط نے کہا ہے کہ اب دونوں برادر اسلامی ملکوں کے مابین تجارتی سرگرمیاں بڑھانے میں کسی قسم کی بیرونی رکاوٹ موجود نہیں اس لیے ایران کے صدر کے دورہ کے موقع پر برسوں پہلے سے طے شدہ فری ٹریڈ ایگریمنٹ کو ضرور تازگی دی جائے گی تاکہ باہمی تجارت کا حجم بڑھ سکے ․

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات