محکمہ بہبود آباد ی کے زیر اہتمام ہفتہ بہبود آباد ی 19مارچ تک جوش و خروش سے منایا جائیگا

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 16 مارچ 2016 20:24

قصور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 16 مارچ۔2015ء) محکمہ بہبود آباد ی ضلع قصور کے زیر اہتمام ہفتہ بہبود آباد ی 19مارچ تک جوش و خروش سے منایا جائیگا ۔ہفتہ بہبود آبادی منانے کا مقصد ماں اور بچے کی صحت کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر میاں محمد امجد فاروق کے زیر نگرانی ضلع بھر میں گروپ میٹنگز ، فری میڈیکل کیمپس ،مقابلہ نعت خوانی اور واک منعقد کی جا رہی ہیں ۔

ہفتہ بہبود آبادی کے سلسلے میں گزشتہ روز فیملی ہیلتھ کلینک ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور میں فری میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا ۔ جس میں ڈی او پاپولیشن ویلفیئر آفیسر میاں محمد امجد فاروق ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر مسز سمیرا دلاور ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ٹیکنیکل ڈاکٹر شبانہ خالد ، وویمن میڈیکل آفیسر ڈاکٹر آصمہ قیوم اور خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :