اسسٹنٹ کمشنر قصور کے زیر صدارت ڈینگی تدارک کے سلسلہ میں تحصیل ایمرجنسی ریسپورنس کمیٹی کا اجلاس
ذیشان حیدر بدھ 16 مارچ 2016 20:25
قصور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 16 مارچ۔2015ء) اسسٹنٹ کمشنر قصور محمد شاہ رخ نیازی کے زیر صدارت ڈینگی تدارک اور احتیاطی تدابیر کے سلسلے میں تحصیل ایمرجنسی ریسپونس کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز انکے آفس میں منعقدہوا۔ جس میں محکمہ لوکل گورنمنٹ ‘ماحولیات ، بلڈنگ ، ٹی ایم اے ‘ہیلتھ ‘ریسکیو 1122، محکمہ لائیو سٹاک ، محکمہ تعلیم ، محکمہ زراعت ،جنگلات ، سوشل ویلفیئر ،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اورتحصیل کے دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر قصورمحمد شاہ رخ نیازی نے تمام ڈیپارٹمنٹس کی ڈینگی کے خاتمے کے حوالے سے کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا اور تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ خالی پلاٹس جہاں گندگی اور پانی کھڑا ہے ان کے مالکان کیخلاف فوری ایف آئی آر درج کروائیں ۔(جاری ہے)
اس کے علاوہ سکولوں ، ہسپتالوں ، میرج ہالوں ، ٹائر شاپس ، قبرستانوں ، نرسریوں ، کباڑ خانوں ، کولڈ سٹوروں کو بھی روزانہ کی بنیا د پر چیک کریں اور اگر کہیں بھی ڈینگی کی افزائش کے امکانات موجود ہوں وہاں کے ذمہ داروں کیخلاف فوری قانونی کاروائی عمل میں لائیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ڈینگی کا خاتمہ ہمارا اولین مشن ہے اوراس میں کسی نے بھی غفلت یا سستی برتی تو اسکے خلاف سخت کاروائی ہوگی ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
کراچی میں قبضہ مافیا کے کارندوں کا حاملہ خاتون پر تشدد
-
جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
-
سندھ حکومت کا اورنج لائن اور گرین لائن کو جوڑنے کے لئے شٹل سروس شروع کرنے کا فیصلہ
-
ملک بھر میں چائنیز کی سیکورٹی ہائی الرٹ، بم پروف بسوں کیلئے انتظامات کا آغاز
-
اسٹیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گیا
-
نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت4روپی99پیسے بڑھانے پر فیصلہ محفوظ کر لیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورک چارج ملازمین کی تنخواہیں جاری کرنے کی منظوری
-
چوھدری شافع حسین سے ترکیہ کے قونصل جنرل کی ملاقات، پنجاب اور ترکیہ کے مابین تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے کراچی بار ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
-
روس ایک وسیع مارکیٹ ہے ، پاکستانی برآمد کنندگان تجارت کو فروغ دے کر کثیر زرمبادلہ حاصل کر سکتے ہیں، وفاقی وزیرجام کمال خان
-
گورنر سندھ کا حیدرآباد میں آئی ٹی پروگرام کے آغازکا اعلان
-
بجلی ایک ماہ کیلئے 5 روپے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.