سرگودھا میں سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی آٹھویں سالانہ سپورٹس ایوارڈز تقریب

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 16 مارچ 2016 20:25

سرگودھا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 16 مارچ۔2015ء) سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام آٹھویں سالانہ سپورٹس ایوارڈز تقریب حسب روایت شایان شان اور پروقار طریقے سے منعقد ہو گی۔ اس ضمن میں متعلقہ اداروں سے انٹرنیشنل ، نیشنل ، پراونشل ،یونیورسٹی اور بورڈ کی سطح پر اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے مرد و خواتین کھلاڑیوں کے نام 25 مارچ تک طلب کر لئے گئے ہیں ۔

ایہ اعلان سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سرگودھا کے اجلاس میں صدر طارق اعوان نے کیا ۔ اجلاس میں سینیئر نائب صدر مہر آصف حنیف ، نائب صدر ثاقب الماس ، جنرل سیکرٹری عمران گورایہ ، جائنٹ سیکرٹری ظہور شاہد ، فنانس سیکرٹری نعیم خرم اور سیکرٹری اطلاعات سجاد بھٹی سمیت میاں محسن ، شہاب خان ، نفاست خان ، عاصم خان ، ظہیر خان ، منیر ملک ، عابد نفیس ، محمد تنویراور انیس اکرم بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

صدر سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن طارق اعوان نے کھلاڑیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے کوائف اور کارکردگی انفرادی طور پر بھی ایسوسی ایشن کی تصدیق کے بعد جمع کروا سکتے ہیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایوارڈز کیلئے نامزدگی کے طریقہ کار کو شفاف بنانے کیلئے ماہرین سپورٹس پر مشتمل سلیکشن کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو ایوارڈ کے لئے مستحق کھلاڑیوں کا میرٹ پر فیصلہ کرے گی ۔ جنرل سیکرٹری عمران گورایہ نے کہا کہ ایسوسی ایشن کے اجلاس اور دیگر متعلقین کی مشاورت کے بعد ایوارڈز تقریب کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :