چوروں نے دکان کا صفایا کردیا

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 16 مارچ 2016 20:29

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 16 مارچ۔2015ء)اوکاڑہ کے نواح میں دکان کے تالے توڑ کو ہزاروں روپے لوٹ لیے گئے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔

(جاری ہے)

صفدر ٹاؤن میں واقع محمد رمضان کی انجنئرنگ ورکس کی دکان سے نامعلوم چور گیس کٹر سے تالے توڑ کر سات لاکھ اور 50ہزار روپے کی نقدی سیف الماری سے لئے گئے ملزمان نے محمد رمضان اور اس کے بھائی غلام عباس کے نام مختلف رجسٹریشن کی کاپیا ں بھی چوری کر لیں پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیشی کارروائی شروع کر دی ہے