کاشتکار آئندہ سال گندم کی کاشت کیلئے کنگی کی بیماری کے خلاف قوت مدافعت رکھنے والی اقسام کا بیج خود تیار کریں، محکمہ زراعت
بدھ 16 مارچ 2016 20:37
مظفرگڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مارچ۔2016ء) کاشتکار آئندہ سال گندم کی کاشت کیلئے کنگی کی بیماری کے خلاف قوت مدافعت رکھنے والی اقسام کا بیج خود تیار کریں۔ گلیکسی- 2013،فیصل آباد2008-اورپنجاب 2011- کنگی کی بیماری کے خلاف قوت مدافعت اور بھرپور پیداوار دینے والی اقسام ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مہرعابد حسین ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت (توسیع) مظفرگڑھ نے کھڑکن اڈا، چوک سرور شہید، تحصیل کوٹ ادو ضلع مظفر گڑھ میں مہر اصغر سیال کے ڈیرے پر منعقدہ فارمر ڈے کے موقع پر کاشتکاروں اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہاکہ محکمہ زراعت حکومت پنجاب کا کنگی کیخلاف قوت مدافعت رکھنے والی اقسام کے بیج کی فراہمی سے اس بیماری سے نمٹنے اور گندم کی پیداوار میں اضافہ کیلئے خاص پیش رفت ثابت ہو گی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے جنوبی پنجاب کے اضلاع میں فروری- مارچ میں زیادہ بارشوں اور کم درجہ حرارت کی وجہ سے موسم پچھلے چند سالوں سے کنگی کی بیماری کیلئے سازگار رہا ہے۔
جسکی وجہ سے گندم کی پیداوار میں کمی اور غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے مشکلات درپیش ہیں۔مہر عابدحسین نے کہا کہ گندم کی قسم گلیکسی 2013 آبپاش علاقوں کیلئے زیادہ موزوں ہے۔ جوکنگی کے خلاف قوت مدافعت ،ناموافق حالات کو برداشت کرنے کی بہترین صلاحیت رکھتی ہے۔مہر عابد حسین نے کہا کہ کاشتکار ان اقسام کا بیج محکمہ زراعت کی سفارشات کے مطابق خود تیا ر کریں تاکہ گندم کی پیداوار میں اضافے اور کنگی کی بیماری کی وجہ سے پیداوار میں کمی کے ممکنہ خطرے سے نمٹا جا سکے۔ ۔مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.