لاہور، پنجاب پیرامیڈیکل سٹاف کا مطالبات کی منظوری کیلئے احتجاجی دھرنا

بدھ 16 مارچ 2016 20:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مارچ۔2016ء ) پنجاب پیرامیڈیکل سٹاف کا مطالبات کی منظوری کے لئے سول سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا۔ ہسپتالوں میں کام کا بائیکاٹ کرنے سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ احتجاج کی وجہ سے سول سیکرٹریٹ سے ملحقہ سڑکیں اور لوئرمال پر ٹریفک کا نظام درہم برہم رہا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سرکاری ہسپتالوں کے پیرامیڈیکل سٹاف نے سروس سٹریکچر پر عملدرآمد ملازمین کی منتقلی سمیت دیگر مطالبات کی منظوری کے لئے احتجاجی دھرنا، دھرنے میں سرکاری ہسپتالوں میں کام رک گیا سوائے ایمرجنسی وارڈز کے تمام وارڈز میں کام کا بائیکاٹ کیا گیا۔

پیرا میڈیکس کے نہ ہونے پر معمول کے سینکڑوں آپریشن ملتوی ہوگئے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت ان کے مطالبات کو منظور کرئے۔

متعلقہ عنوان :