لاہور، پولیس لائن ٹھوکر نیاز بیگ میں وارڈنز کا عزم بلند کرنے اور عوام کی بہتر خدمت کیلئے خصوصی لیکچر کا اہتمام

لیکچر میں انسپکٹرز ،وارڈنز ،لیڈی وارڈنزاور کانسٹیبل شریک ہوئے،وارڈنز اور شہریوں کے مابین دوستی کا رشتہ مضبوط ہوگا۔طیب حفیظ چیمہ

بدھ 16 مارچ 2016 20:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مارچ۔2016ء ) چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ شہر میں ٹریفک کی روانی ،عوام کی مدداور راہنمائی کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پولیس عوام دوستی کے رشتے کو مضبوط کرتے ہوئے ،وارڈنز کا عزم بلند کرنے اور عوام کی خدمت کے سلسلے میں بہترین نتائج کے حصول کیلئے دوبئی کے ماہر نفسیات ڈاکٹر طاہر کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

چیف ٹریفک آفیسر کی ہدایت پر ٹریفک پولیس لائنز ٹھوکر نیاز بیگ میں منعقدلیکچر میں ایس پی ہیڈ کواٹرز امتیاز الرحمن،انسپکٹر لیگل محمد ندیم سمیت انسپکٹرز ،وارڈنز ،لیڈی وارڈنزاور کانسٹیبل شریک ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک انسپکٹرز،وارڈنزاور دیگر سٹاف کیلئے مرحلہ وار لیکچر کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس کا مقصد وارڈنز کے عزم کو بلند کرنا ہے۔

(جاری ہے)

۔ڈاکٹر طاہر نے لیکچر میں ٹریفک سٹاف سے دوران ڈیوٹی درپیش مسائل پر گفت وشنید کی اور نفسیاتی طور پر انکے حل اور شہریوں سے نرم رویہ رکھتے ہوئے انہیں ٹریفک قوانین کی پاسداری پر آمادہ کرنے کے موضوعات کوزیر بحث لائے ۔سی ٹی او نے کہا کہ لیکچر سے وارڈنز اور شہریوں کے مابین دوستی کا رشتہ مضبوط ہوگا،جبکہ وارڈنز کو عوام سے انتہائی نرم اور شائستہ رویہ رکھتے ہوئے ٹریفک کی روانی پر بھی بھر پور توجہ دینا ہوگی۔

متعلقہ عنوان :