الیکشن کمیشن نے اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلیوں کے اثاثہ جات کے گوشواروں کی اشاعت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

بدھ 16 مارچ 2016 21:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء) الیکشن کمیشن نے اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلیوں کے اثاثہ جات کے گوشواروں کی اشاعت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں کہا گیا کہ کمیشن نے اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلیوں کے اثاثہ جات کی تفصیلات گزٹ آف پاکستان میں شائع کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے جس کے بعد آئندہ ایک ہفتہ تک یہ اثاثہ جات پرنٹ شدہ شکل میں دستیاب ہوں گے۔