پشاور دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعدا د 16ہوگئی

بدھ 16 مارچ 2016 21:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2016ءپی ) صوبائی دارلحکومت پشاور کے صدر با زار سنہری مسجد کے قریب در گئی سے آنے والی پا کستان ائیر فورس کے سو ل ملا زمین اور دیگر محکمو ں کے ملا زمین کی گا ڑی میں نصب شدہ ٹائم بم زور دار دھما کہ سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 16افراد جاں بحق جبکہ 50کے قریب شدید زخمی ہو گئے جاں بحق ہو نے والو ں میں ڈی ایس پی بشیر داد کا جو ان سا لہ بھائی بھی شامل ہے جبکہ زخمیوں میں ایک بچہ ، تین خوا تین اورپا کستان ائیر فورس سو ل ڈیپار ٹمنٹ کے آکا ؤ نٹ اینڈ آڈیٹ ڈیپارٹمنٹ کے پا نچ ملازمین بھی شامل ہیں دھما کہ صبح 8بجکر 8منٹ پر ہوا جو اس قدر زور دار تھا جسکی آواز دور دور تک سنی گئی جس سے شہریو ں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا دھما کہ کے فور بعد محکمہ پولیس کے آعلی آفسرا ن اور بم ڈسپو زل یو نٹ کی ٹیم جائے وقو عہ پر پہنچ کر علا قے کاگھیرا ؤ کیا اور شوا ہد اکھٹے کرکے تحقیقا ت شروع کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز ملاکنڈ کے علا قے در گئی سے آنے والے پرا ئیو یٹ گاڑی جو پا کستان آئیر فورسز کے سول ملا زمین سمیت نجی بینکوں ، سیکر ٹریٹ ، ہا ئی کو رٹ اور دیگر نجی اور سر کا ری محکموں کے ملازمین کو لا نے والے گا ڑی میں نامعلوم تحریب کا رو ں نے8کلو گرام با رودی مواد کا ٹائم بم سیٹ کے نیچے نصب کر دیا تھا جو نہی ملا زمین کی گاڑی پشاور کے صدر با زار سنہری مسجد کے قریب پہنچی تو نصب شدہ ٹائم بم 8بجکر 8منٹ پر زور دار دھما کہ سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 16افراد جاں بحق جبکہ 50کے قریب افراد شدید زخمی ہو گئے زخمیوں میں 3خوا تین ، ایک بچہ اور پا کستا ن آئیر فورس سو ل ڈیپا رٹمنٹ کے پا نچ ملا زمین بھی شامل ہیں جبکہ جاں بحق ہو نے والو ں میں ڈی ایس پی بشیر داد کا چھوٹا بھائی اور ٹا ؤ ن تھری نا ظم ارشد خان بھی دھما کہ کا نذر ہو گیا۔

دھما کہ اس قدر زور دار دھما کہ جسکی آواز دور دور تک سنی گئی دھما کہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس ، بم ڈسپو زل سکو اڈ، ریسکیو 1122، الخد مت ، ایدھی ٹیم اور دیگر امداد ی ٹیمیں جا ئے وقو عہ پر پہنچ کر جاں بحق اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال ، کنو ٹمنٹ بو رڈ سول ہسپتال اور سی ایم ایچ ہسپتال پہنچا دیا گیا جبکہ پولیس نے علا قے کا گھیرا ؤ کر کے کینٹ اور سٹی سر کلر میں سرچ اینڈ سڑائیک آ پریشن شروع کر دی اوربم ڈسپو زل یو نٹ کے ٹیم نے جا ئے وقو عہ سے شوا ہد اکھٹی کر کے تحقیقا ت کا اغاز کر دیا ہے ڈی آئی جی بی ڈی یو شفقت ملک کے مطابق دھما کہ میں 6کلو گرام با رودی مو اد استعما کیا گیا جو ٹائم بم تھا اور گا ڑی کے سیٹ کے نیچے نصب کیا گیا تھا ۔

لیڈی ریڈنگ اور دیگر ہسپتالو ں کے تر جما ن کے مطابق زخمیوں میں بیشتر کی حالت تشویش نا ک ہے جنہیں انتہا ئی نگدا شت وارڈ میں رکھا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :