کسٹم آئی اینڈآئی ملتان نے 2015میں 39کروڑسے زائد مالیت کی گاڑیاں اوردیگراشیاء قبضہ میں لیں،نثاراحمد

بدھ 16 مارچ 2016 21:13

ملتان۔16 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 مارچ۔2016ء ) ایڈیشنل ڈائریکٹرکسٹم انٹیلی جنس اینڈانوسٹی گیشن ملتان رینج نثاراحمدنے بتایاکہ سال2015 ء میں کسٹم آئی اینڈ آئی ملتان نے 394733250روپے مالیت کی 70گاڑیوں سمیت دیگرسمگل شدہ اشیاء اپنے قبضے میں لیں جوسال 2014کے مقابلے میں تقریباََچارگنازیادہ بہترکارکردگی ہے ”اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔

16 مارچ۔2016ء “سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملتان میں میراعرصہ تعیناتی تقریباََ2سال کا رہا،اس دوران میں نے نہ صرف اپنے عملے اورافسران میں زیادہ کام بہترکارکردگی اورسرکاری خزانے کی حفاظت کاشعور اورجذبہ اجاگرکیابلکہ ان کوعملی تربیت بھی دلائی اورسمگلرزکے تعاقب میں دن ہویارات ہرمرحلہ پران کے ساتھ دوردراز علاقوں تک خودموجودرہاہوں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہمیں سسٹم میں تبدیلی لانے کی بہت ضرورت ہے میں مسلسل کوشش کے بعد بھی صرف 10فیصدسے زیادہ تبدیلی نہیں لاسکا ،تاہم مجھے بہت امید ہے کہ میری جگہ آنے والاافسر بہتری کی مزیدکوشش جاری رکھے گا۔نثاراحمدنے کہاکہ اپنی تعیناتی کے دوران نہ صرف میں نے بڑے بڑے گروپس جوسرکاری خزانے کونقصان پہنچارہے تھے پرہاتھ ڈالابلکہ کسی دباؤ یااثرورسوخ کوخاطرمیں نہ لاتے ہوئے ان کے خلاف کیسز اعلیٰ عدالتوں تک لے کر گیا،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایاکہ 2013میں کسٹم آئی اینڈآئی ملتان نے تقریباََ9کروڑروپے مالیت کی گاڑیوں سمیت دیگراشیاء قبضہ میں لی تھیں جبکہ فروری 2014میں ملتان میں میری تعیناتی کے بعد یہ مالیت بڑھ کر تقریباََ38کروڑ80لاکھ روپے ہوگئی اور2015میں یہ مالیت مزیدبڑھ کر394733250روپے ہوگئی اوراسی سال ان میں سے کچھ چیزوں کی نیلامی اورکچھ پرٹیکسز کی وصولی کی مدمیں 133.114ملین روپے حکومتی خزانے میں جمع کرائے گئے ۔

انہوں نے بتایاسمگلنگ کے تدارک کیلئے ہم نے سخی سرورکے علاوہ پل کمبل اورکشمور کے قریب شاہ ولی کے انٹری پوائنٹس پرخاص توجہ مرکوزکردی ہے جس کے بہت اچھے نتائج حاصل ہورہے ہیں ۔نثاراحمدنے بتایاکہ موجودہ سال 2016کے صرف پہلے دوماہ میں کسٹم آئی اینڈآئی ملتان کی کارکردگی بہت شاندار جارہی ہے ابھی تک 11کروڑ10لاکھ روپے سے زائد مالیت کی سمگل شدہ گاڑیاں اوردیگر اشیاء قبضہ میں لی گئی ہیں جبکہ ان کی نیلامی اورکچھ پرٹیکسز اورڈیوٹیز کی مدمیں 43.768ملین روپے کی رقم سرکاری خزانے میں جمع کرائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :