پاکستانی ویمن ٹیم کی سینیئر کھلاڑی جویریہ خان خطرناک انجری کا شکار

muhammad ali محمد علی بدھ 16 مارچ 2016 21:15

پاکستانی ویمن ٹیم کی سینیئر کھلاڑی جویریہ خان خطرناک انجری کا شکار
چنئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16مارچ۔2016ء) پاکستانی ویمن ٹیم کی سینیئر کھلاڑی جویریہ خان خطرناک انجری کا شکار ہو گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سلسلے میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیموں کے مابین کھیلے جا رہے میچ کے دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستانی سینئیر کھلاڑی جویریہ خان خطرناک انجری کا شکار ہو گئی ہیں۔ میچ کے دوران جویریہ خان کی سر پر گیند لگی جس کے باعث انہیں فوری گراونڈ سے باہر لے جانا پڑا۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جویریہ خان ٹورنامنٹ کے باقی میچوں میں شرکت نہیں کر پائیں گی۔