سیکورٹی ایکسچینج کمیشن نے فروری کے مہینے میں 490کمپنیاں رجسٹر ڈکیں

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 16 مارچ 2016 21:31

اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16مارچ۔2016ء)سیکورٹی ایکسچینج کمیشن نے فروری کے مہینے میں 490کمپنیاں رجسٹر ڈکیں جو گزشتہ سال فروری کے مہینے میں رجسٹر ڈکی جانے والی کمپنیوں کے مقابلے میں سات فیصد زیادہ ہیں۔

(جاری ہے)

ایس ای سی پی کی جانب سے رجسٹر ڈکی جانے والی کمپنیوں میں 79فیصد پرائیوٹ لمیٹڈ سات فیصد سنگل ممبر جبکہ چار فیصد بطور پبلک ان لسٹف، نان پرافٹ ایسوسی ایشن اور بین الااقومی کمپنیاں شامل ہیں۔نئی رجسٹرڈ ہونے والی کمپنیوں میں67 کمپنیاں تجارتی شعبے میں، 63 خدمات کے شعبے میں 50تعمیراتی شعبے میں،47انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں ، 39 سیاحت کے شعبے میں اور 24پاور جنریشن کے شعبے میں رجسٹرڈ ہوئیںہیں۔