ایم کیو ایم کا گورنر سندھ کی تبدیلی کیلئے مسلم لیگ ن سے رابطہ

muhammad ali محمد علی بدھ 16 مارچ 2016 21:33

ایم کیو ایم کا گورنر سندھ کی تبدیلی کیلئے مسلم لیگ ن سے رابطہ

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16مارچ۔2016ء) ایم کیو ایم کا گورنر سندھ کی تبدیلی کیلئے مسلم لیگ ن سے رابطہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم نے گونرز سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کی برطرفی کیلئے کوششیں تیز کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ایم کیو ایم کی قیادت کی جانب سے مسلم لیگ ن کی قیادت سے رابطہ کیا گیا ہے۔ ایم کیو ایم کی قیادت نے مطالبہ کیا ہے گونرز سندھ کو فوری تبدیل کیا جائے۔ ایم کیو ایم نے الزام عائد کیا ہے کہ گورنر سندھ ایم کیو ایم کی مخالف جماعت بنانے کی سرگرمیوں ملوث ہیں۔ پیپلز پارٹی بھی گورنر سندھ کی تبدیلی کے حق میں ہے۔