کراچی کے بعد مصطفی کمال کی حما یت میں سکھر میں بھی بینر لگ گئے

بدھ 16 مارچ 2016 21:52

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2016ء ) کراچی کے بعد مصطفی کمال کی حما یت میں سکھر میں بھی بینر لگ گئے ، مصطفی کمال پاکستان کے لیے امید کی کرن ہیں ، بینرزپر تحریر ، تفصیلات کے مطابق کراچی کے بعد کراچی کے سابق مئیر مصطفےٰ کمال کی شہرت سکھر بھی پہنچ گئی ہے اور کر اچی کی طرح سکھر میں بھی ان کے چا ہنے والے پیدا ہو گئے ہیں اور ان چاہنے والوں نے مصطفی کمال کی حما یت میں مہم بھی شروع کر دی ہے اور شہر کے مختلف مقامات پر مصطفی کمال کی حما یت میں بینرز لگانے شروع کر دیئے ہیں اور وال چاکنگ کی جا رہی ہے ان بینرز پر تحریر ہے کہ مصطفی کمال پاکستان کے لو گوں کے لیے امید کی کرن ہیں تاہم ان کے چاہنے والوں کے با رے میں یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ کن لو گوں کی جانب سے مصطفی کمال کی سکھر میں بھی حما یت کی جا رہی ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ وہ لوگ ہیں جن کو ایم کیو ایم نے ما ضی میں نظر انداز کر رکھا تھا اور وہ اب مصطفی کمال اینڈ کمپنی میں شمو لیت کیلیے پر تول رہے ہیں اور ان کی جانب سے شہر بھر میں بینرز آویزاں کرنا اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

متعلقہ عنوان :