پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطر فہ تعاون کو فروغ دینے کی ضر ورت ہے ،تر کمانستان ،پاکستان بین الحکومتی کمیشن کو مزید مستحکم بنانے کے خواہاں ہیں، دونوں برادر اسلا می ممالک مابین فعال پارلیمانی سفارت کاری کو فرو غ دیاجائے

سپیکر قومی اسمبلی کی تر کمانستان کے صد ر سے ملا قات میں گفتگو

بدھ 16 مارچ 2016 22:00

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2016ء ) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ترکمانستان کے ساتھ توانائی اور تجارت کے شعبوں میں دوطر فہ تعاون کو فروغ دینے کی ضر ورت پر زوردیتے ہوئے تر کمانستان ،پاکستان انٹر گورنمنٹ کمیشن کو مزید مستحکم بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور کہاکہ دونوں برادر اسلا می ممالک کے مابین فعال پارلیمانی سفارت کاری کو فرو غ دیاجائے سپیکر نے علا قائی سطح پر تعاون کو فروغ دینے کے لیے خطے میں ریلوے ،روڈ اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو مزید مستحکم بنانے کے پاکستان کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

بدھ کو پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے تر کمانستان کے صدر قربان علی محمد وف اور سپیکر قومی اسمبلی کے درمیان ملا قات ہوئی ۔

(جاری ہے)

ملا قات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ ملا قات میں دو طر فہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔تر کمانستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ پاکستان تر کمانستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور انہیں مزیدوسعت دینے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور تر کمانستان کے درمیان کثیر الجہتی تعلقات موجودہے جو مذہب اخوت اور مشتر کہ ثقافت کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں ۔سپیکر نے تاپی گیس پائپ لا ئن منصوبے میں تر کمانستان کی طر ف سے سہولت کی فر اہمی اور قربان علی محمد وف کے علا قائی روابط کو فروغ دینے کے ویژن کو سر اہا ۔انہوں نے توانائی اور تجارت کے شعبوں میں دوطر فہ تعاون کو فروغ دینے کی ضر ورت پر زور دیا ۔

انہوں نے تر کمانستان ،پاکستان انٹر گورنمنٹ کمیشن کو مزید مستحکم بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ۔سپیکر نے دونوں برادر اسلا می ممالک کے مابین فعال پارلیمانی سفارت کاری کی ضرورت پر زور دیا ۔سپیکر نے علا قائی سطح پر تعاون کو فروغ دینے کے لیے خطے میں ریلوے ،روڈ اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو مزید مستحکم بنانے کے پاکستان کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

جبکہ تر کمانستان کے صدرقربان علی بردی محمد وف نے کہا کہ ترکمانستان پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پر عز م ہے اور ان کا حالیہ دورہ پاکستان بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔انہو ں نے کہا کہ پاکستان اور تر کمانستان کے مابین باہمی تعاون سے خطے میں تر قی اور خوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی۔انہوں نے دہشت گردی کے خلا ف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سر اہتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور تر کمانستان کا کردار خطے میں امن وسلا متی کے قیام کے لیے بنیادی اہمیت کا حامل ہے ۔انہوں نے تجارت اور ثقافت کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کو فر وغ دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے دونوں ممالک کے اراکین پارلیمنٹ کے وفود کے تبادلو ں کی ضر ورت پر بھی زور دیا ۔