امن کا قیام اولین تر جیح ، دہشت اور وحشت کاخاتمہ عوام کی بھر پور طاقت سے ہی یقینی بنایا گیا ہے،صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی

بدھ 16 مارچ 2016 22:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 مارچ۔2016ء)صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ امن کا قیام اولین تر جیح ہے دہشت اور وحشت کاخاتمہ عوام کی بھر پور طاقت سے ہی یقینی بنایا گیا ہے ہمارے سیکورٹی اہلکاروں کی شب وروز محنت اور بے شمار قربانیوں نے بلوچستان میں امن کا پرچم سر بلند کیا ان خیالات کا ظہار انہوں نے ڈیرہ بگٹی اور سوئی سے ان کی خیریت دریافت کرنے کیلئے آنے والے وفود کی بڑی تعداد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ڈیرہ بگٹی میں امن کا قیام علاقے کی ترقی ہماری اولین ترجیحی ہے اور اس کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں تعلیم صحت اور دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی سے متعلق منصوبوں سے پر کام جاری ہے ہم پر حملے کرنے والے ہمیں اپنے عوام سے دور نہیں کرسکتے ہم نے عوامی خدمت کا عہد کر رکھا ہے اور اس عہد کی تکمیل کیلئے ہر اگر ہماری جان چلی جائے تو اس سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے امن کو بحال کرنے کے لئے جو قربانیاں یہاں کے عوام اورفورسز نے جو قربانیاں دیں وہ تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گئیں ہم اپنے صوبے کے غیور عوام کو یقین دلاتے ہیں ہم انہیں بلوچستان کا کھویا ہوا امن لوٹانے میں کوئی کسر باقی نہیں طھوڑیں گے ہمیں صرف اللہ کی مدداور عوام کا تعاون درکار ہے انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی وابستہ ہے اور یہ خوش آئند امر ہے کہ اس وقت ملک کی سیاسی و عسکری قیادت اس ضمن میں ایک پیج پر ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ وہ وقت دور نہیں جب بلوچستان مین ہر سو ترقی خوشحالی کا دور دورہ ہوگا ۔