ایم کیو ایم کی ایک اور وکٹ گرنے کا امکان

متحدہ قومی موومنٹ کے باغی رہنمااور سابق سٹی ناظم کراچی مصطفی کمال آج ایک اور اہم پریس کانفرنس کریں گے

بدھ 16 مارچ 2016 22:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ کے باغی رہنمااور سابق سٹی ناظم کراچی مصطفی کمال آج(جمعرات)ایک اور اہم پریس کانفرنس کریں گے ،جس میں ایک ایم کیوایم کی ایک اور وکٹ گرنے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

انیس قائم خانی کے مطابق مصطفی کمال جمعرات کوکمال ہاؤس میں ایک اہم پریس کانفرنس کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ وکٹیں گرنے کا سلسلہ ایسے ہی جاری رہے گا ۔واضح رہے کہ متحدہ کے پانچ رہنمامصطفی کمال کی حمایت کااعلان کرچکے ہیں۔