مولا نا فضل الرحمن کی اعتزاز احسن سے ملاقات ،عیادت کی ،ملک کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا

دینی جماعتوں کے رہنماؤں کے مشاورتی اجلاس میں منصورہ میں ہونے والی اے پی سی کے فیصلوں پر غوروخوض کیا گیا

بدھ 16 مارچ 2016 22:30

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء) جمعیت علماء اسلام (ف)کے سربراہ مو لا نا فضل الرحمن نے گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر اعتزاز احسن سے ملاقات کر کے ان کی عیادت کی جبکہ اس موقع پر ملک کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ایک مشاورتی اجلاس بھی ہوا جس میں مولانافضل الرحمن ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ،حا فظ حسین احمد ،،مولانا محمد امجد خان،مولا نا سعید یوسف ،مفتی ابرار احمد ،حا فظ ریاض درانی ،بلال احمد میر سمیت دیگر رہنماؤں نے منصورہ میں ہونے والی اے پی سی کے فیصلوں کے حوالے سے غور خوض کیا گیا ۔

بعد ازاں مولا نا فضل الرحمن چار روزہ دورے پر بحرین روانہ ہو گئے جہاں وہ امن کا نفرنس میں مہمان خصوصی کے طور پر خطاب کریں گے ۔ائیر پورٹ پر حافظ حسین احمد ،مولا نا محمد امجد خان ،محمد طارق ،حافظ ریاض احمد ،بلال احمد میر نے انہیں رخصت کیا ۔مولانا فضل الرحمن کی غیر موجود گی میں مولانا قمر الدین قائمقام امیر کی ذمہ داری نبھائیں گے۔