وزیر اعظم نے پی آئی کی بہتر کارکردگی پر مزید موقع دینے کا یقین دلایا ہے ،بریفنگ میں 22ارب روپے امداد کی سفارش کرینگے‘ سیکرٹری سول ایویشن اتھارٹی

پی آئی اے آپریشنل قرضے خود اپنی آمدنی سے ادا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ،ہر ماہ ساڑھے تین ارب روپے سود کی ادائیگی بڑا بوجھ ہے‘ عرفان الٰہی

بدھ 16 مارچ 2016 22:31

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء) سیکرٹری سول ایوی ایشن اتھارٹی و قائمقام چیئرمین پی آئی اے عرفان الٰہی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے پی آئی کی بہتر کارکردگی پر مزید موقع دینے کا یقین دلایا ہے ،بریفنگ میں وزیراعظم سے 22ارب روپے امداد کی سفارش کریں گے جس سے پی آئی اے کی بیلنس شیٹ کلین ہو جائے گی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کو انٹر ویو میں عرفان الٰہی نے کہا کہ پی آئی اے آپریشنل قرضے خود اپنی آمدنی سے ادا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔

حکومت سے 22ارب روپے کی امداد سے بینکوں کے قرض اور سود کی ادائیگیوں میں توازن لایا جائے گا۔22ارب روپے کی امداد سے پی آئی بیلنس شیٹ کلین ہو جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ہڑتال کے دوران پی آئی اے کو ساڑھے 4ارب کا نقصان ہوا ۔ تاہم ہڑتال کے بعد پی آئی اے ملازمین زیادہ جذبے سے کام کر رہے ہیں جس سے آمدنی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ قرض کی مد میں ہر ماہ ساڑھے تین ارب سود کی ادائیگی پی آئی اے پر بڑا بوجھ ہے ۔