جاوید آفریدی کا شاہد آفریدی کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے والوں کو کرار جواب

muhammad ali محمد علی بدھ 16 مارچ 2016 22:42

جاوید آفریدی کا شاہد آفریدی کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے والوں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16مارچ۔2016ء) جاوید آفریدی نے شاہد آفریدی کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے والوں کو کرار جواب دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی جانب سے افتتاحی میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دینے پر پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کے مالک اور شاہد آفریدی کے قریبی دوست جاوید آفریدی کی جانب سے اہم بیان سامنے آیا ہے۔

(جاری ہے)

جاوید آفریدی نے شاہد آفریدی کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے والے صحافیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آفریدی سے متعلق جو نازیبا الفاظ استعمال کر رہے ہیں وہ صحافت کی کس ڈگری میں سکھایا جاتا ہے؟ جاوید آفریدی نے کہا ہے کہ ممکن ہے کے ایسے نازیبا الفاظ "ایگزیکٹ" کی ڈگری میں سکھائے جاتے ہوں۔

متعلقہ عنوان :