شاہد آفریدی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کرنے والی کھلاڑی

muhammad ali محمد علی بدھ 16 مارچ 2016 22:42

شاہد آفریدی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل ..
کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16مارچ۔2016ء) شاہد آفریدی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کرنے والی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطباق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سلسلے میں پاکستان نے اپنے افتتاحی میچ میں بنگلہ دیش کو شکست سے دوچار کر دیا۔

(جاری ہے)

اس میچ میں قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے شاندار آل راونڈ کارگردگی کا مظاہرہ کیا جس پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں یہ گیارہواں موقع تھا جب آفریدی میچ کے بہترین کھلاڑی قرار دیے گئے۔ اس میچ میں بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرنے کے بعد آفریدی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اس اعزاز کو سب سے زیادہ مرتبہ حاصل کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :