کرس گیل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے اور سینچریاں اسکور کرنے والے کھلاڑی

muhammad ali محمد علی بدھ 16 مارچ 2016 22:42

کرس گیل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے اور سینچریاں اسکور کرنے ..
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16مارچ۔2016ء) کرس گیل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے اور سینچریاں اسکور کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سلسلے میں ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے مابین کھیلے گئے میچ میں کرس گیل کی دھواں دار سینچری کے باعث ویس انڈیز نے انگلینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

(جاری ہے)

کرس گیل نے اپنی اس دھواں دار اننگ میں 11 چھکے رسید کیے۔

کرس گیل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی ایک اننگ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ اس سے قبل بھی کرس گیل کے پاس ہی 10 چھکے لگانے کا اعزاز موجود تھا۔ اس کے علاوہ کرس گیل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 1 سے زائد سینچری اسکور کرنے والے بھی پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔ کرس گیل نے انگلینڈ کیخلاف اپنے ٹی ٹوئنٹی کیرئیر کی دوسری سینچری اسکور کی۔

متعلقہ عنوان :