ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

بدھ 16 مارچ 2016 23:18

ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

کولکتہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔16مارچ2016ء ) قومی ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا ہے ۔ بنگلہ دیش کے خلاف 19گیندوں پر 49رنز کی دھواں دھار اننگز کھیل کر آفریدی نے اپنا ٹی ٹونٹی سٹرائیک ریٹ 151.21تک پہنچایا جس کے بعد وہ اس فارمیٹ میں 150سے زائد کا سٹرائیک ریٹ رکھنے والے محض چوتھے بلے باز بن گئے ۔

(جاری ہے)

اس فہرست میں پہلا نام آسٹریلیا کے گلین میکسویل کا ہے جنہوں نے اب تک 160.38کے سٹرائیک ریٹ سے رنز سکور کررکھے ہیں ، آسٹریلیا ہی کے ایرون فنچ 152.92کے سٹرائیک ریٹ کے ساتھ دوسرے جب کہ ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سیمی 152.02کے سٹرائیک ریٹ کیساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں ۔