پاکستانی بھارتیوں سے زیادہ خوش۔ نئی درجہ بندی جاری کر دی گئی

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 17 مارچ 2016 01:11

پاکستانی بھارتیوں سے زیادہ خوش۔ نئی درجہ بندی جاری کر دی گئی

ماہرین کا کہنا ہے کہ خوشی کو بھی ماپاجاسکتا ہے، اس کےلیے 6 پیمانے متعارف کرائے گئے ہیں۔ Sustainable Development Solutions Network اورکیلیفورنیا یونیورسٹی کے ارتھ انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق ڈنمارک دنیا میں سب سے زیادہ خوش افراد کا ملک ہے۔ رپورٹ کے مطابق شام ، افغانستان اور صحارا کے 8 ممالک کے افراد دنیا میں سب سے زیادہ ناخوش ہیں۔

(جاری ہے)

اس فہرست کے مطابق سب سے زیادہ خوش باش 10 ممالک میں ڈنمارک،سوئزرلیند، آئس لینڈ، ناروے، فن لینڈ، کینیڈا، نیدر لینڈ، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور سوئیڈن شامل ہیں۔

امریکا کا نمبر 13، برطانیہ کا 23، فرانس کا 32 اور اٹلی کا 50واں نمبر ہے۔
اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکا نےپچھلے پچاس سالوں میں بے شک دنیا کی بہت سی دولت اکٹھی کر لی مگر خوشی نہ خرید سکا۔
اس فہرست میں سب سے نیچے مڈغاسکر، تنزانیہ، لائبریا، جمہوریہ گنی، روانڈا، بینن، افغانستان، ٹوگو، شام اور برونڈی کے ممالک ہیں۔
فہرست میں پاکستان کا درجہ 92، بھارت کا 118 اور بنگلادیش کا 110 ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu