ایک جوڑے نے گوگل کی پارکنگ میں 2سال گزار کر گھر خرید لیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 17 مارچ 2016 01:57

ایک جوڑے نے گوگل کی پارکنگ میں 2سال گزار کر گھر خرید لیا

گوگل کے ایک ملازم اور اس کی بیوی نے اپنی چھوٹی سے گاڑی میں گوگل کی پارکنگ میں 2سال تک رہائش رکھی۔ پارکنگ میں رہنے کی وجہ سے اُن کی 80 فیصد تنخواہ بچ جاتی، جسے انہوں نے اپنا اصل گھر خریدنے میں صرف کیا۔
33سالہ پیٹ اور اس کی بیوی گوگل کی پارکنگ میں رہنے والے اکیلے نہیں تھے، تاہم اُن کے دعوے کے مطابق وہ سب سے زیادہ عرصے تک اس پارکنگ میں رہے۔

گوگل کے جس کیمپس میں پیت کی رہائش تھی وہاں کھانا مفت تھا اور ورزش کی کلاس ہوتی تھیں۔ اس اپریل میں پیٹ کو گوگل میں کام کرتے ہوئے 5 سال مکمل ہوجائیں گے۔

(جاری ہے)

پیٹ ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ٹیم کے ساتھ بطور پروگرام منیجر کام کرتا ہے۔
جنوری 2012 سے اکتوبر 2013 تک کا عرصہ پیٹ اور اس کی 28 سالہ بیوی کارا نے پارکنگ لاٹ میں بسر کیا۔پارکنگ میں رہتے ہوئے ، وہ بجلی اور پانی کے بغیر رہتے تھے۔

تاہم اُن کی بہت سی ضروریات گوگل کے کیمپس سے پوری ہو جاتی تھیں۔2سال تک پارکنگ میں رہنے کے بعد دونوں نےاپنا گھر خرید لیا۔ پارکنگ میں رہنے کے عرصے کے دوران پیٹ اپنی تنخواہ کا 80 فیصد بچا لیتا تھا۔ پیٹ کی وین آج بھی بالکل ٹھیک ہے مگر وہ گوگل کی پارکنگ میں نہیں بلکہ اس کے گھر کے گیراج میں کھڑی ہوتی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu