چھوٹے بہن بھائیوں کی وجہ سے بچے موٹے نہیں ہوتے۔ نئی تحقیق

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 17 مارچ 2016 13:03

چھوٹے بہن بھائیوں کی وجہ سے بچے موٹے نہیں ہوتے۔ نئی تحقیق

نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ چھوٹے بہن بھائیوں کے ہونے سےبچوں کی صحت پر اچھے اثرات پڑتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق چھوٹے بہن بھائیوں کے ہونے سے بچوں میں موٹاپے کا خطرہ بھی کافی کم ہو جاتا ہے۔
یونیورسٹی آف مشی گن کی ایک ٹیم کا کہنا ہے کہ دو سے چار سال کی عمر کے دوران چھوٹے بہن بھائی کی پیدائش کا بڑے بچے کے صحت مند باڈی ماس انڈیکس (بی ایم آئی) سے گہرا تعلق ہے۔

(جاری ہے)


اس تحقیق کی سینئر مصنفہ جولی لومینگ نے اعتراف کیا کہ ہمیں چھوٹے بہن بھائی کی پیدائش سےبچے میں موٹاپے میں کم ہوتے ہوئے خطرے کی اصل وجوہات کا زیادہ نہیں پتہ تاہم چھوٹے بہن بھائی کی وجہ سے بچے ٹی وی کے سامنے ٹائم گزارنے کی بجائے کھیل کود میں مصروف رہتے ہیں، جو اُن کی صحت کے لیے اچھا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ چھوٹے بچے کی پیدائش کے بعد بڑے بچے کے کھانےپینے کی عادتوں میں تھوڑا فرق آتا ہے۔والدین بھی بڑے بچے کی خوراک کے معاملے میں اتنے زیادہ حساس نہیں رہتےجتنے چھوٹے بچے کی پیدائش سے پہلے ہوتے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu