دہشت گردی کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکیں گے ، صدر آئیوری کوسٹ

جمعرات 17 مارچ 2016 10:58

یاموسوکرو ۔ 17مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مارچ۔2016ء)آئیوری کوسٹ کے صدر الا سانے واتارا کا کہنا ہے کہ ہم دہشت گردی کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکیں گے ۔

(جاری ہے)

عالمی میڈیا کے مطابق آئیوری کوسٹ کے شہر عابد جان کے نواحی علاقے باسام کے بازار دہشتگردانہ حملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے آئیوری کوسٹ کے صدر الا سانے واتارا نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکیں گے۔انھوں نے کہا کہ سدت پسندوں کے خلاف بھر پور آپریشن کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ ہماری ترقی کی راہ رکاوٹیں پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔اس طرح کے واقعات ہمیں مزید طاقتور بنا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ مذکورہ حملے میں 22 افراد کے ہلاک اورمتعدد زخمی ہو گئے تھے ۔