امریکا کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف کفن پوش مظاہرین کا احتجاج

جمعرات 17 مارچ 2016 10:58

نیویارک ۔ 17 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مارچ۔2016ء) امریکا کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف کفن پوش مظاہرین نے احتجاج کیا۔ امریکی خبررساں ادارے کے مطابق مختلف ریاستوں میں صدارتی امیدوار ٹرمپ کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز نیویارک میں درجنوں مظاہرین نے ٹرمپ ارگنائزیشن کے ہیڈکواٹر کے باہر ڈونلڈ ٹرمپ کے نفرت انگیز بیانات کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پوسٹر ور بینر اٹھا رکھے تھے۔ چند مظاہرین نے ٹرمپ ٹاور کے سامنے کفن لپیٹ کر سڑک پر لیٹ کراحتجاج ریکارڈ کرایا۔مظاہرین کا کہنا ہے تھا کہ امریکا میں اسلحہ تشدد کے واقعات میں روزانہ 90افراد ہلاک ہوتے ہیں اور ڈونلڈ ٹرمپ اس معاملے کو مذاق سمجھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :