فرانسیسی پولیس کا 4 دہشتگروں کی گرفتاری کا دعوی

جمعرات 17 مارچ 2016 10:58

پیرس ۔ 17 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مارچ۔2016ء) فرانس میں پولیس نے 4 دہشتگروں کو پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔ فرانسسی میڈیا کے مطابق ُولیس کا کہنا ہے کہ پکڑے گئے دہشت گرد مبینہ طور پر پیرس میں حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی وزیر داخلہ برنارڈ کیزینیوو کا کہنا ہے کہ پولیس نے پیرس کے نواحی علاقے میں کارروائی کے دوران چار افراد کو گرفتار کر لیا ہے جن کا آپس میں تعلق ہے۔ انھوں نے کہا کہ گرفتارشدہ افراد میں سے ایک 28سالہ نوجوان پر شبہ ہے کہ وہ پیرس میں حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا تھا ۔فرانسیسی وزیر داخلہ کے مطابق گرفتار افراد سے تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :