سابق صدر پرویز مشرف کی بیرون ملک روانگی، کیا وفاقی وزیر احسن اقبال مستعفی ہو جائیں گے؟؟

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 17 مارچ 2016 11:08

سابق صدر پرویز مشرف کی بیرون ملک روانگی، کیا وفاقی وزیر احسن اقبال ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17 مارچ 2016ء) : نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا تھا کہ اگر مشرف عدالتوں میں اپنے خلاف کیسز کا سامنا کیے بغیر بیرون ملک روانہ ہو گئے تو میں استعفیٰ دے کر سیاست چھوڑ کر گھر بیٹھ جاؤں گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گذشتہ روز سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی تھی۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا وفاقی وزیر احسن اقبال اپنی کہی ہوئی بات پر عملدرآمد کر کے عہدے سے مستعفی ہوتے ہیں یا نہیں۔ احسن اقبال نے اپنے بیان میں مزید کیا کہا ، آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :