عراقی فوجی طیارہ گر کر تباہ،3 افراد لاپتہ

جمعرات 17 مارچ 2016 11:29

بغداد ۔ 17 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مارچ۔2016ء) عراقی فوج کا ایک طیارہ کرکوک شہر کے قریب گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں افراد لاپتہ گئے۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق عراقی فوجی ذرائع نے کہا ہے کہ یہ طیارہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہوا ہے۔اس حادثے کے نتیجے میں جہاز میں سوار عملے کے 3 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔دریں اثناء دہشت گرد گروہ داعش نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ طیارہ اس کے جگنجووٴں نے مار گرایا۔