بحیرہء روم سے2 ہزار مہاجرین کو بچا لیا گیا، 2 ہلاک

جمعرات 17 مارچ 2016 11:29

روم ۔ 17 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مارچ۔2016ء) بحیرہء روم میں لیبیا کے قریب ایک ریسکیوآپرشن کے ذریعے یورپ پہنچنے کی کوشش کرنے والے دو ہزار مہاجرین کو بچا لیا گیا جبکہ اس دوران دو افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اطالوی کوسٹ گارڈزکا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن ابھی جاری ہے۔ لیبیا سے یورپ پہنچنے کی کوشش کرنے والے ہزاروں مہاجرین شکستہ حال کشتیوں کے ذریعے اطالوی جزائر کا رخ کرتے ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق رواں برس کے آغاز سے اب تک 9 ہزارسے زیادہ مہاجرین اسی راستے سے اٹلی پہنچے ہیں۔

متعلقہ عنوان :