میاں چنوں میں مبینہ پولیس مقابلہ،ایک ڈاکو ہلاک ، دو فرار

جمعرات 17 مارچ 2016 11:51

میاں چنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2016ء ) میاں چنوں میں نجی ایجنسی میں دوران ڈکیتی شہریوں نے ایک ڈاکو کو پکڑ کر خوب درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔ جبکہ دو ڈاکو موقع سے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

مغل بازار امام بارگاہ کے قریب نجی ایجنسی پر تین مسلح ڈاکو نے عملہ کو یرغمال بناکر لوٹ مار میں مصروف تھے کہ ایجنسی ملازم نے موقع ملتے ہی ڈاکو اقبال کو پکڑ کر دل کھول کر درگت بنانے کے بعد تھانہ سٹی کے حوالے کر دیا۔ جبکہ اسکے دو ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ملزم اقبال کے کلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ اسکے دیگر ساتھیو ں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :