کراچی ،ایف آئی اے کرائم سرکل کی کارروائی، جعلی دستاویزات بنانیوالا چار رکنی گروہ گرفتار

جمعرات 17 مارچ 2016 11:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2016ء) کراچی میں ایف آئی اے کرائم سرکل نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے چار رکنی جعلی دستاویزات بنانے والے گروہ کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق گرفتار ملزموں کے قبصے سے جعلی دستاویزات بھی برآمد کیئے گئے دستاویزات میں تعلیمی اداروں کی ڈگریز اور سرٹیفیکیٹ شامل ہیں۔ ادھر گلشن اقبال میں نوجوان نے گھریلو ناچاقی پر خود کو آگ لگا کر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق اسماعیل کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب منگھو پیر میں مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ملزم ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے بتایا کے ہلاک ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :