کنگنا رناوت نے 1500 الٹی سیدھی ای میلز بھیجیں،ہریتک کا الزام

جمعرات 17 مارچ 2016 12:10

کنگنا رناوت نے 1500 الٹی سیدھی ای میلز بھیجیں،ہریتک کا الزام

ممبئی ۔ 17 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مارچ۔2016ء) بالی وڈ کے معروف اداکار ہریتک نے اداکارہ کنگنا کو نوٹس بھیجتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ 1500 الٹی سیدھی، فضول ای میل بھیجنے والی کنگنا معافی مانگے۔ انہوں نے کہا کہ کنگنا کو ایسی بیماری ہے جس میں وہ سب کچھ خود ہی تصور کرلیتی ہے، میں نے کنگنا کی کسی ایک ای میل کا جواب تک نہیں دیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب نوٹس کے جواب میں کنگنا نے معافی مانگنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کچھ غلط نہیں کیا، جبکہ ریتک ایک خفیہ آئی ڈی سے میرے ساتھ رابطے میں رہا۔ کنگنا نے ریتک پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ریتک نے ان کا ای میل ہیک کرکے اپنی بیوی سوزان سے طلاق کے معاملات کے دوران کچھ ای میلز ڈیلیٹ بھی کی ہیں۔ میڈیا پر آنے والی خبروں کے مطابق سوزان اور ہریتک کی طلاق کرش تھری کی شوٹنگ کے دوران ہوئی جس دوران کنگنا اور ریتک ایک دوسرے کے قریب ہورہے تھے۔