پی ٹی اے کی جعلی انعامی سکیموں کے خلاف موبائل فون صارفین کی آگاہی کیلئے مہم شروع

جمعرات 17 مارچ 2016 12:21

پی ٹی اے کی جعلی انعامی سکیموں کے خلاف موبائل فون صارفین کی آگاہی کیلئے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے جعلی انعامی سکیموں کے خلاف موبائل فون صارفین کی آگاہی کیلئے مہم شروع کردی تاہم جعل سازوں کیخلاف شکایت یا کارروائی کیلئے کوئی طریقہ یا نمبر نہیں بتایا گیا-تمام صارفین کو اس حوالے سے موصول ہونے والی ٹیلی فون کالز یا ٹیکسٹ پیغامات پر متعلقہ نمبر سے رابطہ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے-پی ٹی اے کی جانب سے موبائل صارفین کو بھجوائے گئے ایس ایم ایس کے ذریعے آگاہ کیا جارہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام یا کسی دوسری سکیم میں انعام نکلنے کے بارے میں موصول ہونے والی ٹیلی فون کال یا ٹیکسٹ پیغام پر متعلقہ نمبر سے رابطہ نہ کریں جن میں صارفین سے رقم کا مطالبہ کیا گیا ہوتاہم پی ٹی اے نے صارفین کو اس بارے میں آگاہ نہیں کیا کہ وہ ایسے جعل سازوں کے بارے میں کس نمبر پر رابطہ کریں یاپھر پی ٹی اے کو شکایت درج کرائیں-صارفین نے کہا ہے کہ پی ٹی اے نے صرف محتاط رہنے کی ہدایت کر کے اپنی ذمہ داری پوری کر دی لیکن مسئلے کو حل کرنے کے حوالے سے اقدام نہیں اٹھایاگیاکیونکہ بائیومیٹرک تصدیق کے باوجود ایسے جعل ساز ملک بھر میں سرگرم ہیں اور روزانہ سینکڑوں موبائل صارفین کو لوٹا جارہا ہے-صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ اس سلسلہ میں پی ٹی اے جعل سازوں کے خلاف کارروائی کیلئے ہاٹ لائن نمبر قائم کر کے صارفین کو مطلع کرے-

متعلقہ عنوان :