زندگی کے ہر شعبہ میں رہنمائی کیلئے رسول کریم ﷺ کی سیرت طیبہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے‘میاں عبدالشکور

جمعرات 17 مارچ 2016 12:21

کامونکے(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء) زندگی کے ہر شعبہ میں رہنمائی کیلئے رسول کریم ﷺ کی سیرت طیبہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے ،آپ ﷺ کی اطاعت میں ہی ہماری دنیا و آخرت سنور سکتی ہے،زندگی کے ہر شعبہ سے منسلک افراد کو سیرت النبی ﷺ کے روشن پہلوؤں سے عملی رہنمائی ملتی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار صدر رحمانی برادری اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ میاں عبدالشکور نے اپنے بیان میں کیا،انہوں نے کہاکہ حضور پاک ﷺ کی ذات قول و فعل کے تضاد سے پاک آپ ﷺ کی ذات بے نظیر ہمارے لئے اسوہ حسنہ ہے ۔

کردار و گفتار ‘اعمال و افعال ‘سیرت وصورت اور حسب ونسب کے اعتبار سے آپ ﷺ کی شخصیت کامل ترین اوصاف حمیدہ کی متحمل ہے۔کائنات میں کسی فرد وبشر کو آپ جیسا رتبہ میسر نہیں آیا گویا کہ زمین و آسمان میں خدائے لم یزل کے بعد آپ کی ہستی مبارکہ ہی شرف ومجد کا پیکر ہے،انہوں نے کہا کہ ہمیں عملی زندگی میں ہر قدم پر سیرت طیبہ کے سانچے میں ڈھل کر علم وعمل کی راہیں طے کرنی چاہیں ہمارے تمام مسائل کا حل اطاعت مصطفی ﷺ میں موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :