تھرل اور کامیڈی سے بھرپور فلم ”سینٹرل انٹیلی جنس“کا ٹریلر ریلیز

جمعرات 17 مارچ 2016 12:25

تھرل اور کامیڈی سے بھرپور فلم ”سینٹرل انٹیلی جنس“کا ٹریلر ریلیز

لاس اینجلس ۔ 17 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مارچ۔2016ء) ہالی وڈکی تھرل اور کامیڈی سے بھرپور نئی ہالی وڈ فلم ”سینٹرل انٹیلی جنس “ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق راسن مارشل کی ہدایتکاری میں بننے والی طنز و مزاح سے بھرپور فلم کی کہانی ایک ایسے سی اّئی اے ایجنٹ کے گرد گھومتی ہے جس کا طویل عرصے بعد پرانے دوست سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر رابطہ ہوتا ہے اور وہ اپنے دوست کو سی اّئی اے میں شمولیت کی دعوت دے دیتا ہے۔

پیٹر پرسنی، پال ینگ اور سکاٹ سٹبر کی مشترکہ پروڈکشن میں ڈیوین جانسن اور کیون ہارٹ مرکزی کرداروں میں دِکھائی دینگے ، فلم کی دیگر کاسٹ میں ایرون پال، ایمی ریان، بریٹ ایزار، میگن پارک اور ڈینئیل نکولیٹ شامل ہیں۔ فلم 17جون کو یونیورسل پکچرزاوروارنر بروس پکچرز کے تحت سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :