دوسری ڈی سی او لاہور انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ 25 مارچ سے شروع ہوگی

جمعرات 17 مارچ 2016 12:35

اسلام آباد ۔ 17 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مارچ۔2016ء) پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے زیراہتمام دوسری ڈی سی او لاہور انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ 25 مارچ سے لاہور میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ میں مرد اور خواتین کھلاڑی شرکت کریں گی۔ مرد کھلاڑیوں کے لئے دس ہزار ڈالر اور خواتین کھلاڑیوں کے لئے دو ہزار ڈالر کی انعامی رقم رکھی گئی ہے، یہ چیمپئن شپ 30 مارچ تک جاری رہیں گی جس کی تیاریا ں زور و شور پر ہیں۔