’کرینہ کپور خان کے پڑوسیوں نے تنگ آ کر پولیس کو شکایت کر دی‘

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 17 مارچ 2016 12:38

’کرینہ کپور خان کے پڑوسیوں نے تنگ آ کر پولیس کو شکایت کر دی‘

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17 مارچ 2016ء) : بالی وڈ فلمسٹار کرینہ کپور کے پڑوسیوں نے تنگ آ کر پولیس کو ان کی شکایت کر دی۔ ہوا کچھ یوں کہ کرینہ کپور نے حال ہی میں اپنے قریبی دوستوں کو گھر میں دعوت پر مدعو کیا۔

(جاری ہے)

تمام دوست احباب نے کرینہ کپور اور سیف علی خان کی رہائش گاہ پر ایک فلم دیکھی جس کے بعد تیز آواز میں میوزک لگا دیا گیا، تیز آواز میں لگے اس میوزک نے کرینہ کپور خان کے پڑوسیوں کو بے آرام کیا تو انہوں نے پولیس کو شکایت کر دی۔

ذرائع نے بتایا کہ کرینہ کپور خان کی رہائش گاہ پر پولیس اہلکاروں کی آمد کے بعد پارٹی کو کچھ دیر کے لیے روک دیا گیا۔ پولیس اہلکاروں نے کرینہ کپور خان کو پڑوسیوں کی شکایت سے متعلق آگاہ کیا جس کے بعد فوری طور میوزک کی آواز نہ صرف کم کی گئی بلکہ پارٹی کو جلد ہی ختم بھی کر دیا گیا۔

’کرینہ کپور خان کے پڑوسیوں نے تنگ آ کر پولیس کو شکایت کر دی‘

متعلقہ عنوان :