ورلڈ ٹی ٹونٹی ،پاک ،بھارت کرکٹ ٹاکرا ہفتے کو ایڈن گارڈن سٹیڈیم کولکتہ میں ہوگا
جمعرات 17 مارچ 2016 12:43
کولکتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سب سے بڑاٹاکر اہفتے کو پاکستان او ربھارت کے درمیان ایڈن گارڈن سٹیڈیم کولکتہ میں ہوگا ‘پاکستانی وقت کے مطابق میچ شام سات بجے شروع ہوگا ۔تفصیلات کے مطابق پاک بھارت ٹی ٹونٹی ڈے اینڈ نائٹ میچ 19مارچ کو ایڈن گارڈن سٹیڈیم کولکتہ میں پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے ہوگا جس کے انعقاد کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔
پاکستان کی ٹیم نے سپر ٹین مرحلہ میں گروپ 2میں بنگلہ دیش کی ٹیم کو 55رنز سے شکست دے کر دو پوائنٹ حاصل کیے ‘ بھارت کی ٹیم گروپ 2میں پاکستان کے ساتھ شامل ہے کو اپنے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 47رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اس کا کوئی پوائنٹ نہیں دوسری جانب پاکستانی ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی نے کہاہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف جیت سے پاکستانی ٹیم کامورال بلند ہے ‘ بھارت کی ٹیم مضبوط ہے تاہم پاکستانی کھلاڑی میدان میں اترنے کیلئے بے تاب ہیں اور بھارت کے خلاف میچ میں پاکستانی قوم کومایوس نہیں کرینگے ‘عوام دعا کریں انشاء اللہ میگا ایونٹ کاٹائٹل جیتنے کی پوری کوشش کرینگے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ہندوستانی ٹیم چیمپئنز ٹرافی 2025ء کیلئے پاکستان کا سفر نہیں کرے گی: بھارتی میڈیا رپورٹس
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
نووواک جوکووچ میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لیں گے
-
بھارتی کھلاڑی رانا سنگھ نے پاکستان کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے ، مجھے گالیاں اور دھکے دیئے اس لئے تھپڑ مارا ، پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند
-
یو اے ای کے نوجوان بیڈمنٹن کھلاڑیوں نے بین الاقوامی ٹورنامنٹ جیت کرتاریخ رقم کر دی
-
آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میںمیڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کا پشاور پہنچنے پر تپاک اسقبال
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
لاہور کی بارش نے پاکستانی کرکٹرز کیلئے چائے کا موڈ بنادیا
-
ویرات کوہلی کا آؤٹ ہونے پر غصے کا اظہار: زمین اور کوڑے دان کو بلاّ دے مارا، ویڈیو وائرل
-
راشد لطیف، عثمان خان کے یو اے ای چھوڑنے کے فیصلے سے ناخوش
-
ریٹائرڈ کھلاڑی اب بھی ہماری موجودہ ٹیم کے پلئیرز سے بہت بہتر ہیں، سلمان بٹ کا طنز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.