پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان 28مارچ کو کریگی

جمعرات 17 مارچ 2016 12:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان 28مارچ کو کریگی۔

(جاری ہے)

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ کے مطابق سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز کیلئے قومی کھلاڑیوں کے ٹرائل 26 اور 27 مارچ کو لاہور میں ہوں گے جس میں ملک بھر سے 30کھلاڑیوں کو مدعو کیا جائے گا ‘ ٹرائل میں سے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب 28 مارچ کو کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سری لنکا کی ٹیم یکم اپریل کو پاکستان کے دورے پر آئیگی، وہ پاکستان کے خلاف تین ٹی 20 میچوں کی سیریز 3 ، 4 اور 5 اپریل کو اقبال سٹیڈیم، فیصل آباد میں کھیلی گی ‘ دونوں ممالک کے درمیان 7، 9 اور 10 اپریل کو بہاولپور میں ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ امید ہے پاکستانی بلائنڈ کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف ٹی 20 اور ایک روزہ میچوں کی سیریز میں کامیابی حاصل کر ے گی۔

متعلقہ عنوان :