سپریم کورٹ نے ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے فیصلے پر حکم امتناع جاری دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 17 مارچ 2016 12:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17 مارچ 2016ء) : سپریم کورٹ نے کرنسی اسمگلنگ کیس کی مرکزی ملزمہ ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے سندھ ہائیکورٹ کے فیصبے پر حکم امتناع جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ نے 7 مارچ کو ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم جاری کیا تھا ، تاہم ماڈل ایان علی مزید ایک ہفتے بیرون ملک سفر نہیں کر سکتیں۔ سپریم کورٹ نے کسٹم حکام کی اپیل پر ماڈل ایان علی سے ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیا ہے۔ دوسری جانب سماعت کے دوران ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ کسٹم حکام سندھ ہائیکورٹ کے فیصبے کے خلاف اپیل دائر نہیں کر سکتے۔

متعلقہ عنوان :